ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد گجرات کی ایجنسیوں کو 350فیصد زیادہ فنڈ ملا

نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد گجرات کی ایجنسیوں کو 350فیصد زیادہ فنڈ ملا

Fri, 01 Oct 2021 14:17:10    S.O. News Service

نئی دہلی،یکم اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) نریندر مودی جب 2014میں وزیر اعظم بنے، اس کے بعد سے گجرات کی ایجنسیوں کو پہلے کے مقابلے کئی گنا زیادہ فنڈ ملا ہے۔ اس بات کا انکشاف ہندوستان کے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی)نے کیا ہے۔ سی اے جی کا کہنا ہے کہ مرکز سے گجرات میں مختلف ایجنسیوں، نجی ٹرسٹ، تعلیمی اداروں اور فرد کو براہ راست منتقل رقم کی مقدار 2015کے بعد سے 350 فیصد بڑھ گئی ہے۔ یہ ریاست کے سالانہ مالیاتی فنڈ میں دکھائی نہیں دیتے ہیں۔ منگل کے روز گجرات اسمبلی میں پیش ریاستی مالیاتی آڈٹ اگزام رپورٹ میں سی اے جی نے کہا کہ یکم اپریل 2014سے حکومت ہند نے مرکز کے ذریعہ اسپانسر منصوبوں کیلئے سبھی امداد اور ریاستی حکومتوں کو اضافی مرکزی امداد جاری کرنے کا فیصلہ لیا۔ گجرات میں مرکزی رقوم کی براہ راست ریاستی ایجنسیوں کو منتقلی 2019-20 کے دوران بھی جاری رہی۔ سی اے جی نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ براہ راست منتقل رقم 2019-20میں 350فیصد بڑھ کر 11659 کروڑ روپے ہو گئی، جو 2015-16میں 2542کروڑ روپے تھی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2019-20کے دوران کس طرح حکومت ہند کے ذریعہ نجی شعبوں کی کمپنیوں (837کروڑ روپے)، نجی تعلیمی اداروں (17کروڑ روپے)، ٹرسٹوں (79 کروڑ روپے)، رجسٹرڈ سماجی غیر سرکاری اداروں (18.35 کروڑ روپے)اور افراد (1.56 کروڑ روپے)کو سیدھے بڑی رقم دی گئی۔ سی اے جی نے اخذ کیا کہ مرکزی حکومت سماجی اور معاشی شعبوں میں مختلف منصوبوں اور پروگراموں کیلئے سیدھے ریاستی ایجنسیوں کو رقم منتقل کر رہی ہے۔ چونکہ ان فنڈس کو ریاست کے بجٹ/ریاستی فنڈ سسٹم کے ذریعہ سے نہیں بھیجا گیا تھا، سالانہ مالیاتی اکاؤنٹس میں ایسے فنڈ کے لین دین پر کنٹرول نہیں کیا گیا تھا۔ اس طرح فنڈ کے ریاستی حصول اور خرچ کے ساتھ ساتھ دیگر مالی اخراجات اور ان سے حاصل پیرامیٹر کی پوری تصویر پیش نہیں کرتے تھے۔


Share: